اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات سے بری کر دیا گیا

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں بری کر دیا

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق 12 مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، جہاں پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر تفصیلی سماعت کی۔

عدالت نے وکاء کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست مسترد کر دی، پولیس کا مؤقف تھا کہ بشریٰ بی بی سے جی ایچ کیو حملہ سمیت 12 مقدمات کی تفتیش کی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکیل سلمان صفدر  نے پولیس کی درخواستوں کے خلاف دلائل دیئے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے