20 Aug 2024
(ویب ڈیسک)داتا دربار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل چور گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شہری فیصل داتا دربار سلام کرنے آیا ،رش میں ملزم نے جیب سے موبائل چرا لیا۔ شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
ملزم کی تلاش کیلئے سی سی ٹی فوٹیج اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی، داتا دربار پولیس نے 24 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرکے موبائل برآمد کر لیا۔
شہری نےموبائل واپس ملنے پر داتا دربار پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی سٹی کی جانب سے بروقت کارروائی کرنے اور موبائل شہری کے سپرد کرنے پر شاباش دی گئی۔