اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرت کے نام پر اپنی کزن کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(ویب ڈیسک) ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے سے غیرت کے نام پر اپنی کزن کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے نوٹس پر انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ روپوش اشتہاری ملزمان کو ٹھوکر سے گرفتار کیا۔ ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت روایتی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق گرفتار ملزمان عاشق اور شہباز نے 32سالہ فوزیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جبکہ قتل کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، ملزمان کو اپنی چچا زاد کزن فوزیہ کے امجد نامی شخص سے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔

ڈاکٹر انوش مسعود نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل 12بور رائفل برآمد کر لی گئی، ملزم کو مضبوط چالان مرتب کر کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے