20 Aug 2024
(ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر پاکستانی اداکارہ سجل علی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ کی فوٹیج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا اس ملک پر سے اعتماد ختم ہورہا ہے اور یہ دیکھ کر خوف آرہا ہے کہ مردوں کے لیے خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا کتنا عام ہو گیا ہے،‘‘۔
انہوں نے لکھا کہ “میں مدد نہیں کر سکتی اور سخت ناامید ہوں کہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں موٹرسائیکل پر بچے کو لے کر گھومنے والے شخص نے گلی میں چلتی ہوئی باحجاب خاتون کو دن دہاڑے ہراساں کیا اور پھر فرار ہوگیا تھا۔
مذکورہ واقعہ 12 اگست کو پیش آیا تھا اور آخری اطلاعات تک پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔