19 Aug 2024
(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ پر بارش کے بعد پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کے بعد فیروز پور روڈ بارشی پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ قرطبہ چوک سے کلمہ چوک تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہو گئے۔
بارش کے پانی کے باعث موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو بھی ٹریفک جام کے باعث مشکلات کا سامنا رہا، مزنگ اور اچھرہ کے علاقے میں پانی کی نکاسی نہ ہونے سے ٹریفک متاثر ہونے لگی۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی نفری ٹریفک بحال کروانے میں کوشاں ہے۔