19 Aug 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی میرون جوڑے میں نئی دلکش تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ تصاویر میں کبریٰ خان نے میرون رنگ کا مشرقی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے، میرون رنگ کا انتخاب اور جوڑے پر موجود نفیس کام اداکارہ کے حسن کو مزید دلکش بنا رہا ہے۔
کبریٰ خان کی ان تصاویر میں نہ صرف ان کی خوبصورتی اور سٹائل کا اظہار ہو رہا ہے بلکہ ان کی شخصیت کی خوش مزاجی بھی جھلک رہی ہے۔
مداحوں کی جانب سے کبریٰ خان کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے اور اداکارہ کے فیشن سٹائل کو بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے۔