اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر نے ایک اور سریلی گلوکارہ متعارف کرا دی

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(ویب ڈیسک) اداکار و گلوکارعلی ظفر نے ایک اور سریلی آواز کی گلوکارہ متعارف کرادی، عمر کوٹ کی رہائشی گلوکارہ نرملا کا گیت ریلیز، پہلا اے آئی میوزک ویڈیو بھی بنا دیا ۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سندھ کے دور دراز علاقے تھرپارکر کے ٹیلنٹ کو دنیا تک پہنچادیا۔ علی ظفر نے اپنے لیبل لائٹنگیل ریکارڈز کے تحت تھرپارکر سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نرملا کے پہلے گانے "رنگ رسیا" کو ریلیز کرکے تمام رکاوٹیں توڑدی ہیں۔

گیت کو علی ظفر کی جانب سے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا گیا ہے جبکہ گانے کی ویڈٰیو بنانے میں پاکستان میں پہلی بار اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

علی ظفر نے ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ " کچھ سال پہلے، مجھے یوسف صلاح الدین کی طرف سے واٹس ایپ پر ایک گانے کا ڈیمو موصول ہوا، جس میں نرملا سے میرا تعارف کرایا گیا، میں فوری طور پر اس کی آواز اور کمپوزیشن کی مہارت سے متاثر ہو گیا ‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ  صحرا میں رہنے کے باوجود جہاں بنیادی ضروریات، جیسے پانی کی قلت ہے اور جہاں معاشرتی اصول خواتین کو موسیقی کی پیروی کرنے سے روکتے ہیں، نرملا کا جذبہ غیر متزلزل رہا۔ اس کے عزم نے مجھے گانے کی ریکارڈنگ، پروڈکشن اور ریلیز کا وعدہ کرنے پر مجبور کیا، ایک بار جب ہم نے گانا مکمل کیا، میں جانتا تھا کہ ہمیں اس کی ویڈیو کے لیے واقعی کچھ خاص بنانا ہے۔

گانے کی ریلیز پر گلوکارہ نرملا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں کتنی خوش ہوں، تمام تعاون کے لیے علی بھائی کی بہت مشکور ہوں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے