(ویب ڈیسک)اداکارہ نادیہ خان نے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تُم’ میں فہد مصطفیٰ کی شاندار اداکاری اور فٹنس دیکھ کر اُنہیں اہم مشورہ دے دیا۔
نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے نئے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں، کبھی تُم’ کے بارے میں بات کی۔نادیہ خان نے کہا کہ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کو ایک مڈل کلاس فیملی کے لڑکے کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو گھر کی ذمہ داریوں سے لاپرواہ ہے اور اپنا زیادہ تر وقت ویڈیو گیمز کھیلنے اور دوستوں کے ساتھ گُزارتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس ڈرامےکے لیے فہد مصطفیٰ نے اپنی فٹنس اور حُلیہ بھی ویڈیو گیم کھیلنے والے نوجوان لڑکے کی طرح بنایا ہے جو قابلِ تعریف ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کا کردار اور فٹنس دیکھ کر نوعُمر لڑکیوں سمیت ہر عُمر کی خواتین بھی اُن کی دیوانی ہوگئی ہیں۔
نادیہ خان نے کہا کہ میری سہیلیاں بھی فہد مصطفیٰ کے پیچھے پاگل ہورہی ہیں، وہ مجھے میسجز کرکے کہتی ہیں کہ یہ فہد مصطفیٰ نے کیا کردیا، یہ کتنے تبدیل ہوگئے ہیں، یہ تو سب کے کَرش بن گئے ہیں۔اداکارہ نے فہد مصطفیٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ آپ گھر سے باہر نہ نکلنا، ورنہ آپ خواتین اور نوعمر لڑکیوں سے خود کو بچا نہیں سکیں گے۔