(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ساتھی اداکار فیروز خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
اداکار فیروز خان ڈرامہ سیریل "خانی"، "خدا اور محبت" اور "عشقیہ" جیسے بے شمار ڈراموں میں جاندار اداکاری کے باعث پاکستان و ہمسایہ ملک بھارت میں بھی لاکھوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔
اسی طرح عائزہ خان کا شمار بھی پاکستان کی اے لسٹ کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، عائزہ خان بھی "جان جہاں"،"میں"، "پیارے افضل" اور " کہی ان کہی" جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
اداکار فیروز خان اور عائزہ خان "ہم راز" اور " بے حد" جیسے ڈراموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں، اب ان دونوں شوبز ستاروں فیروز خان اور عائزہ خان نے اپنے نئے پراجیکٹ کی تصدیق کرکے ڈرامہ شائقین کو خوش کردیا ہے، دونوں اداکار ڈرامہ سیریل "ہمراز" کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں عائزہ خان اور فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامے کے سیٹ سے ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے نئے پراجیکٹ کی تصدیق کی ہے۔
فیروز خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں عائزہ خان اور فلم ڈائریکٹر فاروق رند کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں دونوں اداکار آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگائے کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہیں۔
اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ " ہم راز کے سیٹ سے دو ٹاپ ناٹس عائزہ خان اور فاروق رند کے ساتھ کام کر کے بہت خوشی ہوئی"۔
دوسری جانب عائزہ خان نے بھی ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ ساتھی اداکار فیروز خان کے ساتھ سیلفی لیتے دکھائی دیں۔
عائزہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے اور فیروز کے نام کا پہلا حرف شامل کرتے ہوئے لکھا کہ"عائزہ خان کی فیروز خان سے ملاقات، لائٹس ، کیمرہ، ایکشن"۔