(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے ہلکے سرخ جوڑے میں دلکش اداؤں سے مداحوں کو دیوانہ بنا لیا۔
حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گئیں۔
مذکورہ تصاویر میں نوال سعید نے ہلکے سرخ رنگ کا جوڑا زیب تن رکھا ہے جو کہ عمدہ پرنٹس اور نفیس کڑھائی سے آراستہ ہے، اس کیساتھ ہی انہوں نے جوڑے کے رنگ کا ہی دوپٹہ شانے پر ڈالا ہوا ہے۔
تصاویر میں اداکارہ کے بال کھلے ہوئے ہیں جبکہ ہلکے میک اپ اور نازک اداؤں کے ساتھ نوال مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہیں۔
نوال سعید اپنی خوبصورتی اور منفرد فیشن سینس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، انہوں نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو متاثر کیا ہے، سوشل میڈیا صارفین ان کے لباس اور سٹائل کی تعریف کرتے ہوئے انہیں فیشن آئیکون قرار دے رہے ہیں۔
اداکارہ کی اس تصویر میں ان کی سادگی اور قدرتی خوبصورتی کا امتزاج نظر آتا ہے اور یہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے کہ سادگی میں بھی دلکشی ہو سکتی ہے، نوال سعید کے اس انداز کو فیشن انڈسٹری میں بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔