اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ،ہسپتالوں میں 10 مریض زیر علاج

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی کیسز اور لاروا میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں ڈینگی کا ایک کنفرم مریض سامنےآیا ہے، رواں سال میں اب تک شہر میں ڈینگی کے 105 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  2 ہزار 67 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، لاروا برآمد ہونے پر 106 افراد پر ایف آئی آرز درج کروائی گئیں جبکہ ایک ہزار 961 افراد کو ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے بعد شہر میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا امکان موجود ہے،  شہر میں ڈینگی سرویلنس نہ ہونے کے برابر ہے، لاہور میں 20 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شہر میں ڈینگی لاروا کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ جاری ہے، لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 10 مریض زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے