اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے مرکزی لاری اڈے میں بارشی پانی کے باعث مسافروں کو مشکلات

17 Aug 2024
17 Aug 2024

لاہور: (سامعہ سعید) شہرکے مرکزی لاری اڈے میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رات گئے ہونے والی بارش سے شہر کے جنرل بس سٹینڈ میں سیوریج اور بارشی پانی جمع ہوگیا، بارش برسنے کے سبب سیوریج  اور بارش کا پانی مل کر لاری اڈاتالاب کا منظر پیش کر رہا ہے،گندے پانی کی بدبو میں سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔

جگہ جگہ گڑھے اور سیوریج   کا پانی جمع ہونے  سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں لاری اڈے سے دوسرے شہروں کے لئے  روانہ  ہوتی ہیں، ہزاروں مسافر  سفر  کیلئے شہر کے مرکزی لاری اڈے  کا رخ کرتے ہیں۔

لاری اڈے  پر  صفائی کی ابتر صورتحال،سیوریج  اور بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب ایک طرف شہری اذیت میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف ڈرائیور گڑھوں کی وجہ سے باربار ٹائر پھٹنے  کی وجہ سے  پریشان ہیں۔

ڈرائیورز اور مسافروں نے متعلقہ اداروں سے فوراً  نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے