اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

آئسولیشن ہی منکی پاکس کا بہترین علاج ہے: ڈاکٹر مختار بھرتھ

17 Aug 2024
17 Aug 2024

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ آئسولیشن ہی منکی پاکس کا بہترین علاج ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت منکی پاکس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں منکی پاکس کی تازہ صورتحال اور مرض سے نمٹنے کی پیشگی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، دوران اجلاس وزیراعظم کو ایئرپورٹس، بارڈر اور ہسپتالوں میں انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ٹیسٹنگ لیبارٹریز، لیب کٹس، متعلقہ ادویات کی دستیابی اور سکریننگ کے نظام سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت منکی پاکس کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں منکی پاکس کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر این سی او سی کی پہلی میٹنگ 15 اگست کو ہوئی، ملک میں ابھی تک صرف ایک ہی منکی پاکس کا مریض رپورٹ ہوا، مریض کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، مریض میں منکی پاکس کی علامات 4 سے 15 دنوں میں ظاہر ہوتی ہیں، 2023 سے اب تک 11 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے بڑی ویکسین سے منع کیا ہے، اگر کسی میں علامات ظاہر ہوتی ہیں تو اسے آئسولیٹ ہونا چاہیے، منکی پاکس کا آغاز افریقہ سے ہوا جو دیگر ممالک تک پھیلا، ہم نے افریقہ اور یورپ سے آنے والے مسافروں کو ترجیح میں رکھا ہے، افریقہ میں 1970 میں پہلی بار منکی پاکس کی تشخیص ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے