اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیض حمید کے معاملے کا ڈر ہوتا تو جوڈیشل کمیشن بنانے کا نہ کہتا: عمران خان

17 Aug 2024
17 Aug 2024

(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے فیض حمید والے معاملے کا کوئی ڈر نہیں، اگر ڈر ہوتا تو اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا نہ کہتا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو پیغام ہے کہ آپ ملک کو نقصان کی طرف لے کے جا رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں اپ فراڈ لوگوں کو بٹھا کر ملک اور اداروں کو تباہ کر رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے اپیل ہے ملک کو تباہی کی جانب نہ لیکر جائیں ملک کو بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جنرل فیض کی گرفتاری پر بالکل نہیں ڈر رہا، اگر ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کی بات نہ کرتا، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی لگا کر ملک کا 5 ملین ڈالرز کا نقصان کیا گیا، ہم پر نواز شریف کے الزامات کی اصلیت اکنامک سروے آف پاکستان سے واضح ہو جائے گی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ہماری 3 مزید وکٹیں گرا دی ہیں، ہمارے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس 23 نومبر کو چیف جسٹس کے ریمارکس پر بنایا گیا، زیر سماعت ریفرنس پر چیف جسٹس کیسے ریمارکس دے سکتے ہیں؟ ہم سمجھتے ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دے کر اس جج کو واضح پیغام دیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ  یہ سب کچھ صرف چیف جسٹس کی ایکسٹینشن اور دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے،زلفی بخاری سے رابطے کے لیے فون کی ضرورت نہیں، وکلا موجود ہیں ان کے ذریعے پیغام بھجوا سکتا ہوں، آرٹیکل چھپوانا ہو تو وکلا کو پوائنٹس دے کر چھپوا سکتا ہوں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کو تیار ہوں زلفی کو اس متعلق ہدایات دیدی ہیں، جیل میں جیمرز لگے ہوئے ہیں موبائل نہیں چلتے یہ لوگ گھبراگئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے