اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

17 Aug 2024
17 Aug 2024

(لاہور نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہورسرکل نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل ایف آئی اے لاہور نے ڈی ایچ اے فیز 4 میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی 14 کروڑ کی کرنسی برآمد ہوئی۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے، 15 ہزار 800 امریکی ڈالر، 11ہزار 660 یورو، ایک لاکھ 20 ہزار ترکش کرنسی، اڑھائی ہزار قطری ریال، 392 امانی ریال، 774 ملائشین کرنسی برآمد  ہوئی۔

حکام کے مطابق ملزمان میں محمد طاہر،عثمان علی،عثمان مجید اور خرم شہزاد شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ  حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے