سینئر اداکار شہزاد نواز بھارتی فلم سٹاررنبیر کپور سے اپنا موازنا کرنے پر غصہ ہوگئے
(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شہزاد نواز نےسوشل میڈیا پر بالی ووڈاداکار رنبیر کپور سے اپنے موازنے پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں شہزاد نواز نے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔پوڈکاسٹ کے میزبان نے شہزاد نواز سے کہا کہ سوشل میڈیا پر مداح آپ کا موازنہ بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور سے کرتے ہیں، آپ کو پاکستانی رنبیر کپور قرار دیا جاتا ہے، کبھی کسی نے یہ کیوں نہیں کہا کہ رنیبر کپور پاکستانی اداکار شہزاد نواز جیسے ہیں؟
میزبان کی بات سُن کر شہزاد نواز نے کہا کہ میرا بھی یہی شکوہ ہے کہ مداح یہ کیوں نہیں کہتے کہ رنبیر کپور میرے جیسے دکھتے ہیں؟شہزاد نواز نے کہا کہ میں رنبیر کپور سے عُمر میں بڑا ہوں، میں رنیبر کپور جیسا بالکل نہیں ہوں بلکہ وہ میرے جیسے نظر آتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے بالکل خوشی نہیں ہوئی کہ سوشل میڈیا پر میرا موازنہ رنبیر کپور سے کیا گیا بلکہ مجھے بُرا لگا اور میرے چند مداحوں نے بھی یہ کہا کہ رنبیر کپور کو شہزاد نواز جیسا کہا جائے۔سینئر اداکار نے مزید کہا کہ ہمیں اپنا موازنہ دوسرے ممالک کی معروف شخصیات سے کرنے کی عادت ہے، میری خواہش ہے کہ دوسرے ممالک کے لوگ کہیں کہ فلاں مشہور شخصیت پاکستانی شخص جیسی ہے۔