اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ملک بھر میں سست انٹرنیٹ کا مسئلہ،اداکارہ حنا خواجہ بیات کی حکومت پر تنقید

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(ویب ڈیسک)اداکارہ حنا خواجہ بیات ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سُست رفتاری پر حکومت پر برہم ہوگئیں۔

حنا خواجہ بیات نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ایک طرف،ہم اپنی بگڑتی ہوئی معیشت کا رونا روتے ہیں اور دوسری طرف حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتاری سُست کردی ہے۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سُست رفتاری اور بار بار بندش کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار متاثر ہورہے ہیں، اس طرح تو لوگ روزگار سے محروم ہو جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، کیا انٹرنیٹ بند کرکے معیشت بہتر ہوگی؟ آخر آپ کیا چاہتے ہیں؟ آپ کو کس بات کا خوف ہے کہ آپ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں ہمیں انٹرنیٹ سے محروم کررہے ہیں۔

حنا خواجہ بیات نے حکومت پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ آپ معیشت اور کاروبار کو تباہ کر رہے ہیں، کیا آپ پاکستان کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ آپ وہ کام کر رہے ہیں جو ہمارے دشمن نہیں کر سکے، اب آپ ملک کو اس طرح تباہ کرو گے۔آخر میں اداکارہ نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد انٹرنیٹ کے سُست رفتاری کے مسئلے کو حل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے