(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر سے تلخ سوالات کر ڈالے۔
ژالے سرحدی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے خلیل الرحمان قمر کی لیک ویڈیوز سمیت دیگر امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے اپنے بیان میں کہا کہ بندوق کے زور پر اُن کی نازیبا ویڈیوز بنائی گئیں جبکہ اس کیس کی ملزمہ آمنہ عروج بھی یہی کہہ رہی ہیں کہ اُنہیں اس کام کے لیے مجبور کیا گیا اور بعد میں اُنہیں بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔
اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سوال کیا کہ خلیل الرحمان اور آمنہ عروج کے دعووں کے مطابق ویڈیوز بناتے وقت دونوں کے سر پر بندوق تھیں لیکن ہمیں وہ بندوقیں نظر کیوں نہیں آئیں؟
ژالے سرحدی نے کہا کہ لوگ یہ سوال بھی کررہے ہیں کہ اگر خلیل صاحب کے سر پر بندوق تھی تو اُن کی ویڈیوز صاف کیوں نہیں تھیں؟ اور وہ ویڈیوز خفیہ کیمروں سے کیوں بنائی گئیں؟، بندوق کے زور پر تو ویڈیو بنانے والا کیمرا سامنے ہونا چاہیے تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ جب اغواکار تاوان کی غرض سے کسی کو اغواء کرتے ہیں تو وہ صاف ویڈیو بناتے ہیں اور سیدھا کہتے ہیں کہ اتنے پیسے دو، ورنہ ہم اس کو گولی مار دیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان قمر کی لیک ہونے والی کوئی بھی ویڈیو ایسی نہیں تھی جس سے یہ ظاہر ہو کہ اُنہیں بندوق کے زور پر یرغمال بنایا گیا ہے۔