اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث شوٹر سمیت 4 ملزمان گرفتار، ایک تاحال فرار

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث شوٹر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک تاحال فرار ہے۔

پولیس تحقیقات کے مطابق  ڈاکٹر شاہد کے  قتل کے  جائے وقوعہ پر  ملزمان  عبدالقیوم ،سجاد، شاہد اور نوازش پہنچے،ملزم نوازش نے  ڈاکٹر شاہد پر فائرنگ کی،ملزم سجاد اور شاہد نے ڈاکٹر شاہد صدیق کی نشاندہی کی تھی اور موقع واردات پر موجود رہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اور تھانہ کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے ملزمان عبدالقیوم، نوازش،سجاد اور شاہد کو گرفتار کرلیا، سجاد اور شاہد سگے بھائی جبکہ فرار ملزم شہریار سجاد کا بیٹا ہے۔

پولیس ذرائع  نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ ملزم نوازش سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی قبضہ میں لے لی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے