اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انسانوں کی بجائے کتوں کیساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے:مصباح ممتاز

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل مصباح ممتاز نے کہا ہے کہ انہیں انسانوں کی بجائے کتوں کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ مصباح ممتاز ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر کے آغاز اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے مصباح ممتاز نے بتایا کہ شوبز میں قدم رکھا تو  خاندان کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ  میں ذہنی سکون کیلئے سیروتفریح کرتی ہوں، اس کے علاوہ اپنے اہل خانہ اور پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں۔

مصباح نے بتایا کہ میرے پاس چار پالتو کتے ہیں ان کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے،  انسانوں کے بجائے کتوں کے ساتھ بیٹھنے کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں کیونکہ انسانوں کے مقابلے جانور زیادہ وفادار ہوتے ہیں، وہ پیار دیتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسان سامنے اور منہ پر تو پیار دیتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے برائیاں کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے