اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کروڑوں ڈالرغیرملکی امداد کے باوجود ملک میں پولیوآؤٹ آف کنٹرول

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(ویب ڈیسک) کروڑوں ڈالر غیر ملکی امداد کے باوجود پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ پر قابونہ پایا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 58 اضلاع میں 266 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ سب سے زیادہ ہے جہاں 114 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ، اسی طرح بلوچستان میں 93، خیبر پختونخوا میں 31 ،پنجاب میں 22، اسلام آباد میں 5 اور آزاد کشمیر کے ایک ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق رواں برس ملک بھر میں 14 بچے پولیو وائرس سے متاثر ہوئے، بلوچستان میں 11، سندھ میں دو پنجاب میں ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا ۔

دستاویز کے مطابق پولیو ایمرجنسی پلان کیلئے پی سی ون کی کل لاگت ایک ارب 78 کروڑ49 لاکھ ڈالر ہے، گلوبل پولیو ایریڈیکیشن اینیشیٹو شراکت داروں اور دیگر ڈونرز نے ایک ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بطور گرانٹ فراہم کیے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 54 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر قرض لیا گیا، پولیو کے موجودہ مرحلے 2022 سے 2026کے لیے 79 کروڑ 86 لاکھ امریکی ڈالر شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق رواں سال انسداد پولیو کیلئے حاصل کردہ کل رقم 15 کروڑ 18 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر ہے، اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر قرض شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق غیر ملکی ڈونرز نے 10 کروڑ 94 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر گرانٹ فراہم کی جس میں گیٹس فاونڈیشن کی 5 کروڑ 50 لاکھ گرانٹ شامل ہے، رواں سال اب تک 7 کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر پولیو مہمات پر خرچ ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے