(لاہور نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سڑکوں پر معیار ٹائر کلرز لگانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں تدارک سموگ سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، ماحولیات، ایل ڈی اے سمیت دیگر محکموں کے افسران رپورٹس سمیت پیش ہوئے، سینئر لیگل ایڈوائزر واسا میاں عرفان اکرم نے عملدرآمد رپورٹ پیش کی۔
دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ ایل ڈی اے سڑکوں پر معیاری ٹائر کلر لگائے ، غیر معیاری ٹائر کلرز سے ٹریفک جام اور حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لاہور کی تمام گرین بیلٹس کو سڑک سے نیچے کیا جائے تاکہ بارشی پانی گرین بیلٹس کے ذریعے زمین میں چلا جائے۔
ایل ڈی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کے دوران دکاندار دکانوں کو تالے لگا کر چلے گئے تھے۔
عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ میں تجاوزات ختم کرنے اور صوبہ بھر کی مساجد میں وضو کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ محکموں سے احکامات پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔