اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 63 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(لاہور نیوز) بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 63 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، اردو زبان اور تعلیم کے شعبے میں آپ کی خدمات لازوال ہیں۔

مولوی عبدالحق برصغیر پاک و ہند کے عظیم اردو مفکر، محقق، ماہر لسانیات، معلم، بانی انجمن ترقی اردو اور اردو کالج کے بانی تھے، آپ کو بابائے اردو کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

انجمن ترقی اردو کے زیر اہتمام کراچی میں پاکستان اردو آرٹس کالج، اردو سائنس کالج، اردو کامرس کالج اور اردو لاء کالج جیسے ادارے قائم کئے، مولوی عبدالحق انجمن ترقی اردو کے سیکرٹری ہی نہیں بلکہ اردو کی ترقی کا جیتا جاگتا کردار تھے۔

سنہ 1935 میں جامعہ عثمانیہ کے ایک طالب علم محمد یوسف نے انہیں بابائے اردو کا خطاب دیا جس کے بعد یہ خطاب اتنا مقبول ہوا کہ ان کے نام کا جزو بن گیا، 23 مارچ 1959 کو حکومت پاکستان نے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

بابائے اردو مولوی عبدالحق کی وفات 16 اگست 1961 کو کراچی میں ہوئی، حکومت پاکستان نے ان کی یاد میں یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے