اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نمرہ خان کااپنے مبینہ اغوا پر عوام کی جانب سے تنقید پر ردعمل سامنے آگیا

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نمرہ خان نے اُن کے اغواء کے واقعے پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

رپورٹ کےمطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اغواء ہونے سے بچنے والی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنا نیا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔نمرہ خان نے اپنے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اغواء کے معاملے میں کسی کی بھی ہمدردی اور توجہ کی ضرورت نہیں ہے، آپ لوگ مجھ پر تنقید کرنے کے بجائے جرم پر توجہ دیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اغواکاروں کا ٹارگٹ میں نہیں تھی بلکہ میری جگہ کوئی بھی لڑکی ہوسکتی تھی، اُن کے چہروں سے پتا چل گیا تھا کہ وہ نمرہ خان کو نہیں جانتے تھے، اُن کا ٹارگٹ صرف ایک لڑکی تھی اور وہ لڑکی کوئی بھی ہوسکتی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر اپنے لیے آواز نہیں اُٹھائی بلکہ میرا مقصد اُن لڑکیوں کے آواز اُٹھانا تھا جو ہراساں ہونے کے باوجود بھی اپنے والدین، معاشرے یا سوشل میڈیا کے خوف کی وجہ سے خاموش رہتی ہیں۔

نمرہ خان نے مزید کہا کہ براہِ کرم! سب لڑکیاں اپنی حفاظت کریں، ظلم کے خلاف بولیں اور میڈیا والوں سے گزارش ہے کہ مجھ پر توجہ دینے کے بجائے جرم کی روک تھام پر توجہ دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے