اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے متعلق اہم مشورہ دے دیا

14 Aug 2024
14 Aug 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کوچھیل کر استعمال کرنا چاہیے۔

ماہرین  کی جانب سے کی گئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ محض پانی سے دھونا ان غذاؤں پر موجود نقصان دہ کیڑے مار ادویات کو نہیں ہٹا سکتا۔ماہرین نے کیمیکلز کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک انتہائی حساس فلم کا استعمال کیا جس کو دیگر ٹیسٹ واضح کرنے میں ناکام رہے۔

سیب اور کھیروں پر کیے جانے والے ٹیسٹ میں معلوم ہوا کہ صرف دھونے سے غذاؤں پر سے کیڑے مار ادویات کو نہیں ہٹایا جا سکتا جن کا تعلق جگر کے کینسر سے ہوتا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ سیب اور کھیرے جیسی غذاؤں کو دھونے کے بجائے چھیلنا زیادہ بہتر ہے۔

تحقیق میں محققین نے لکھا کہ پھلوں کو چھیلنے کے بجائے صرف دھونے سے کیڑے مار ادویات کے پیٹ میں جانے کے خطرات سے نہیں بچا جا سکتا۔ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ پھلوں کا چھیلا جانا چھلکوں پر موجود کیمیا کے پیٹ میں جانے امکانات کو کم کردیتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے