13 Aug 2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ اگر دہی میں ایک یا دو کھانے کے چمچ شہد شامل کردیا جائے تو اس کی پروبائیوٹک طاقتوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ بحیرہ روم کی یہ خوراک صحت کے فوائد کے ایک مجموعہ سے منسلک ہے۔ اس میں عام طور پر مچھلی، زیتون کا تیل اور گری دار میوے شامل ہوتے ہیں۔بحیرہ روم کی بہت سی روایات شہد کو دہی میں میٹھے کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ دہی اور شہد کے بارے میں موجودہ معلومات کی بنیاد پر ہینا ہولشر اور ان کے ساتھی ٹیم نے یہ دیکھا کہ شہد دہی کو نہ صرف میٹھا کرنے والا ایک عنصر ہے بلکہ اس کے خاطر خواہ فوائد بھی ہیں۔