شہرکی خبریں
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع
12 Aug 2024
12 Aug 2024
(ویب ڈیسک) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کر کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی میں شکایات موصول ہوئی تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی کی کورٹ آف انکوائری شروع کی گئی، مکمل تحقیقات کی روشنی میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف مناسب کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔