اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس: شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

12 Aug 2024
12 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری ہوگئے۔

نیب کورٹ کراچی میں منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او کی غیرقانونی تقرری کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے نیب حکام کی پی ایس او میں غیرقانی بھرتیوں کا ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کر لی، احتساب عدالت نے ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم بھی دے دیا۔

شاہد خاقان عباسی کے علاوہ بری ہونے والوں میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق، سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور سابق ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار بھی شامل ہیں۔

نیب کو ختم کریں ورنہ ملک نہیں چلے گا: شاہد خاقان عباسی

احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کو ختم کریں ورنہ ملک نہیں چلے گا، عدلیہ کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جج صاحبہ نے 4 ملزمان کو بری کردیا ہے، اسی عدالت میں ایک اور صاحب 12 سال سے آ رہے ہیں، یہ کرپشن کا نہیں صرف مس یوز اتھارٹی کا کیس تھا، جج صاحب نے فیصلے میں لکھا یہ کیس غلط ہے، 4 سال 2 ماہ بعد نیب نے کہا یہ ریفرنس واپس لیتے ہیں، نیب صرف ایک گواہ لے کر آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگوں پر مقدمات بنائے جاتے ہیں میں بھی یہ مقدمہ بھگتتا رہا، اس سے پہلے بھی میرا ایک کیس 9 سال نیب عدالت میں چلتا رہا، عدلیہ کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے، آج ہمارے لیے خوشی کا دن ہونا چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو سیاسی جماعت آئین پر چلے گی ہم اس کے ساتھ ہیں، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم تو کہتے ہیں نیب کو ختم کر دیں ورنہ یہ ملک نہیں چلے گا، سالوں لوگ آتے ہیں مگر کیسز ختم نہیں ہوتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے