12 Aug 2024
(ویب ڈیسک) شادباغ میں واردات کی نیت سے کھڑے 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد ہوا۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر محلہ کی گلیوں میں گھس گئے، ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد شادباغ سوسائٹی سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان ڈکیتی و چوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
سلمان پر 10، عبدالرحمان پر 11 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں، ملزمان کے قبضہ سے پستول، موٹر سائیکل، گولیاں و میگزین برآمد ہوئیں، ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے تھانہ شادباغ کے حوالے کر دیا۔