12 Aug 2024
(لاہور نیوز) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتلِ کر دیا۔
افسوس ناک واقعہ مریدکے کی رحمانیہ کالونی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بہیمانہ تشدد کے بعد بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ عارفی کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملزم افتخار بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔