اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت نے معاہدے کی ایک ایک شک پر عمل نہ کیا تو پہیہ جام ہڑتال کرینگے: حافظ نعیم

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(لاہورنیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ایک ایک دن گن رہے ہیں، جماعت اسلامی اپنا معاہدہ پورا کروانا جانتی ہے، معاہدے کی ایک ایک شک پر ہم عمل درآمد کروائیں گے، اگر معاہدے سے حکومت نے ہٹنے کی کوشش کی تو ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کی امیدوں کا مرکز بن گئی ہے، اسلام آباد دھرنے کے موقع پر پنجاب حکومت نے گرفتاریاں کیں،خواتین کے قافلے روکے، پنجاب کی وزیر اعلیٰ کے تخت کا پتہ نہیں کب تخت ہونے والا ہے، قادنیوں کے مسئلے پر لاہور اٹھ کر کھڑا ہو جاتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ شہر سب سے بڑا حوصلہ رکھتا ہے سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کا، پاکستان آئین اور دستور کے مطابق چل رہا، کسی کو لاپتہ کرنے کا حق نہیں، اگر کوئی غیر معمولی سرگرمیوں میں ملوث ہے اس کے لئے قانون موجود ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل پر غور کیا جائے، دشمن اس کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے، ملک میں اتفاق رائے پیدا کرکے مسائل کو حل کیا جائے،اگر ہمسایہ ملک سے کوئی تخریب کاری ہو رہی ہے تو افغان حکومت سے بات کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے