اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی سے لاہور تک آزادی فلوٹ کا اہتمام

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی سے لاہور تک آزادی فلوٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق آزادی فلوٹ گزشتہ روز بھرپور جوش جذبے سے راولپنڈی سے لاہور کےلیے روانہ ہوا، آزادی فلوٹ جی ٹی روڈ پر محو سفر  ہے اورگوجر خان پہنچ چکا ہے، گوجرخان پہنچنے پر آزادی فلوٹ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

آزادی فلوٹ کا گوجر خان پہنچنے پر ڈھول بجا کر اور موسیقاروں نے قومی ترانے گاکر استقبال کیا، آزادی فلوٹ آج جہلم اور گجرات پہنچے گا جبکہ گوجرانوالہ،کامونکی اور مریدکے سے ہوتا ہوا کل لاہور مینار پاکستان پہنچے گا۔

طے شدہ شیڈول کے تحت آزادی فلوٹ مختلف مقامات پر رکتا ہوا آئے گا اور جگہ جگہ اس کا استقبال ہوگا، آزادی فلوٹ کا 13 اگست کی شام مینار پاکستان پہنچنے پر فقید المثال استقبال ہوگا۔

جشن آزادی کی مناسبت سے مینار پاکستان میں خصوصی آزادی مشاعرہ بھی ہوگا جس میں  ملی ترانے بھی پیش کیے جائیں گے، 13 اگست کی رات مینار پاکستان پر جشن آزادی میوزیکل نائٹ ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے