11 Aug 2024
(لاہور نیوز) انڈونیشیا کے شہر باتک میں جاری ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہ نواز خان نے براؤنز میڈل جیت لیا۔
سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق نوے کلوگرام کیٹیگری میں بھارت اور منگولیا کے تن ساز شامل تھے، ایونٹ میں 200 کے لگ بھگ ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
بورڈ نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جانب سے واحد تن ساز شاہنواز خان تھے ،جنہوں نےحریف تن سازوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایونٹ میں براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔
واضح رہے شاہ نواز خان اس سے قبل بھی ساؤتھ ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔