10 Aug 2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے دماغی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے اخروٹ استعمال کرنے کا مفید وقت اور طریقہ بتا دیا۔
ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مٹھی بھر یعنی 28 گرام اخروٹ دماغ کو تیز اور فعال رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔اخروٹ سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اس کے استعمال کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ 3 سے 4 اخروٹ کو لے کر اسے رات میں پانی یا پھر دودھ میں بھگو دیں اور صبح کھا لیں۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ اس طریقہ کار کے علاوہ اخروٹ کو آپ اپنی مرضی کے مطابق بھی کھا سکتے ہیں، کچھ افراد کھانوں میں بھی اخروٹ کھاتے ہیں اور کچھ افراد سلاد میں ڈال کر بھی اخروٹ کو کھانا پسند کرتے ہیں، اخروٹ کو دونوں صورتوں میں ایک خاص مقدار میں استعمال بھی سودمند ہے۔