(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ لارادتا کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ کے نام سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لارا دتا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں ارشد ندیم کی شاندار تھرو کی تعریف کی۔پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 92.97 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کو 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جتوایا۔
یہ اولمپک کی سب سے بہترین جبکہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی بنایا جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
انسٹاگرام پر لارا نے ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں اور انکے شوہر کو بھارتی جیولن تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ تصویر کیلئے پوز دیتے دیکھا جاسکتاہے۔انہوں نے اپنی سٹوریز میں نیرج کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ میچ ہمیشہ ذہن نشین رہے گا کیونکہ نیرج کی کوششوں کو ارشد ندیم نے پچھاڑ دیا تھا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔