(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے پھلوں کے استعمال کے مستقبل میں ممکنہ فوائد سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی۔
ماہرین کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوانی میں پھل بعد کی زندگی میں ڈپریشن کو روکنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ نوجوانی یا ادھیڑ عمری میں جو لوگ زیادہ پھل کھاتے ہیں ان میں بڑی عمر کے دوران ڈپریشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
مطالعے میں 20 سال پر محیط تقریباً 14,000 شرکا کاسراغ لگایا گیا۔وہ لوگ جوسب سے زیادہ پھل کھاتے تھے (روزانہ کم از کم تین سرونگ) ان میں عمر سے متعلق ڈپریشن کا امکان کم از کم 21 فیصد کم دیکھنے میں آیا۔
مطالعہ کے سینئر مصنف نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہونے والے مطالعات سے اندازہ لگایا ہے کہ دیر سے زندگی میں ہونے والے ڈپریشن کی علامات کا پھیلاؤ 17.1٪ سے 34.4٪ تک ہے اور 8 سے 10 فیصد ہلکے یا ذیلی طبی ڈپریشن کی علامات سنگین ڈپریشن میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔