10 Aug 2024
(ویب ڈیسک) مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مشتاق منشیات کی بڑی کھیپ سمیت رنگ ہاتھوں گرفتار کرلی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم مشتاق اپنے گھر میں زہریلی شراب تیار کرتا تھا، شراب بوتلوں میں بھر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا ۔
اُن کا کہنا ہے کہ ملزم سے 100 لیٹر سے زائد تیار شدہ زہریلی شراب برآمد کی گئی ہے۔ ملزم سےکانچ و پلاسٹک کی بوتلیں اور خام مال بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ملزم کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ منشیات سیل کےحوالے کردیا گیا ہے۔