10 Aug 2024
(ویب ڈیسک) شفیق آباد پولیس کی کارروائی، مفرور ڈکیت گرفتار کر لیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم قدرت اللہ نے ساتھی کے ہمراہ لوئر مال کے ایریا میں ڈکیتی کی ورادت کی تھی اور روپوش ہوگیا تھا،مفرور اشتہاری دو سال سے پولیس کو مطلوب تھا،شفیق آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے روپوش ڈکیت قدرت اللہ کو تلاش کر کےگرفتارکرلیا اور انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔
ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے ٹارگٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔