10 Aug 2024
(لاہور نیوز) مینز جیولین تھرو کے مقابلے میں تاریخی کامیابی حاصل کرنیوالے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نواز دیا گیا۔
پیرس اولمپکس مینز جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈل دینے کی تقریب ایفل ٹاور کے قریب چیمپئنز پارک میں منعقد کی گئی، تقریب کے دوران گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کے کارنامے کی بدولت پیرس میں پاکستانی پرچم بلند ہوگیا، قومی ترانہ بھی بجایا گیا، تقریب میں قومی ترانے کے موقع پر ارشد ندیم کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
ارشد ندیم نےجیولن تھرو کے فائنل میں 92.97میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ،قومی اتھلیٹ نے اولمپکس میں نیا ریکارڈ قائم کیا تھا، ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل جتوایا ہے۔