اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وقار یونس کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

08 Aug 2024
08 Aug 2024

(لاہورنیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں؟ آپ کس طرح متاثرہ فریق ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ میں پاکستان کا شہری ہوں، اشتہار کے بغیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

بعدازاں عدالت نے درخواست گزار کو تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے