08 Aug 2024
(لاہور نیوز) نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دائر مقدمے کی جلد سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف دائر مقدمے کی جلد سماعت کیلئے درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ نیب کے قانون میں ترمیم کر کے جسمانی ریمانڈ 14 دنوں سے بڑھا کر 40 دن کیا گیا ہے، نیب ترامیم کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے۔
درخواستگزار کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت صرف ایمرجنسی میں آرڈیننس جاری کر سکتے ہیں، صدر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے آرڈیننس کے تحت ترامیم کیں،آرڈیننس قائم مقام صدر مملکت نے جاری کیا تھا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کی گئی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔