08 Aug 2024
(ویب ڈیسک) لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1022 کلاشنکوف برآمد کی گئیں۔
رواں برس 27ہزار 634 پسٹل، 2ہزار124 بندوقیں، ایک ہزار 952 رائفلز ، 441 ریوالور برآمد کیے گئے۔ ملزمان سے ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد ہوئے۔
صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 100 کلاشنکوف، 5ہزار 813 پسٹل برآمد ہوئے۔لاہور میں 422 رائفلز، 224 بندوقیں، 41 ریوالور برآمد کیے گئے۔ 34 ہزار سے زائد گولیاں بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہے۔