اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سعودی عرب، یواے ای اور چین کی قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(لاہورنیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، سعودی عرب، یواے ای اور چین نے پاکستان کو قرضوں کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کروا دی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور یواے ای کی یقین دہانی سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری کیلئے پیش رفت ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رواں سال دوست ممالک کو 12 ارب ڈالر کے دو طرفہ قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین، سعودی عرب اور یو اے ای نے قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی یقین دہانی کرائی جبکہ پاکستان کے ذمہ سعودی عرب کا 5 ارب اور چین کا 4 ارب ڈالر قرض واجب الادا ہے، پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو بھی 3 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کیلئے 37 ماہ پر محیط 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری دی جائیگی،پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے دوران 3 سے 5 ارب ڈالر کے فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے، یہ فنانسنگ گیپ اتنا بڑا نہیں ہے، حکومت اس کو کم کرنے کی کوشش میں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے