07 Aug 2024
(لاہور نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آج تک بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کبھی پرامن احتجاج نہیں کیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب وہ 2014ء میں آئے تو کیا وہ پرامن احتجاج تھا؟ کیا پولیس کو ڈنڈے نہیں مارے؟ پی ٹی وی کی نشریات بند نہیں کیں؟ کب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پرامن احتجاج کیا؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو پرامن نہیں ہوتی تو ان کا احتجاج کیا پرامن ہو گا؟
انہوں نے کہا کہ ایک سال ہو گیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے باہر آنے کی تمام کوششیں کیں لیکن ناکام ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کا بیان مایوسی اور دروازے بند ہونے کا اظہار ہے، ادارے بانی پی ٹی آئی سے کس بات پر معافی مانگیں؟