07 Aug 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج خالد ارشد نے مقدمات میں نامزد فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کی۔
فواد چودھری آج عدالت پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ سابق وفاقی وزیر اسلام آباد میں توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں پیش ہوئے ہیں، اس لیے آج ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
بعدازاں عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتےہوئے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کر دی۔