اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کمر توڑ مہنگائی، 74 فیصد پاکستانی اخراجات پورے کرنے سے قاصر

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(ویب ڈیسک) کمر توڑ مہنگائی کے باعث پاکستان کے شہری علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو لاحق مالیاتی چیلنجوں میں گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

پلس کنسلٹنٹ کی تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 74 فیصد پاکستانی اپنی موجودہ آمدن میں اپنے اخراجات پورے نہیں کر پا رہے۔

مئی 2023 میں ان کی تعداد 60 فیصد تھی ، 74 فیصد افراد میں سے 60 فیصد نے اشیائے خورونوش سمیت دیگر اخراجات میں کمی کی ، 40 فیصد نے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے رقم ادھار پر لی۔

تحقیق کے مطابق ان 74 فیصد افراد میں سے 10 فیصد ایسے بھی ہیں جنہوں نے اخراجات کم کرنے اور رقم ادھار لینے کے ساتھ ساتھ اضافی جزوی نوکریاں بھی کیں۔

اخراجات کم کرنے والوں میں سے آدھے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ضروری اخراجات میں کمی کے باوجود کوئی رقم بچا نہیں پائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے