اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بڑی بہو سے زیادہ امیدیں لگانا میری غلطی تھی: صبا فیصل

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بڑی بہو نیہا سلمان سے ضرورت سے زیادہ امیدیں لگانے کو اپنی بڑی غلطی قرار دے دیا۔

صبا فیصل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنے بڑے بیٹے سلمان کی شادی سے قبل بہت تیاریاں کی تھیں میں یہ سوچ رہی تھی کہ میری بہو آرہی ہے اور وہ میرے طور طریقوں سے رہے گی۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میری بڑی بہو کے گھر کا ماحول میرے گھر سے بالکل مختلف ہے، دونوں میں خرابی نہیں کیونکہ ہر کسی کے گھر کے اپنے طور طریقے ہوتے ہیں اور اس میں کوئی صحیح یا غلط نہیں ہوتا۔

صبا فیصل نے مزید کہا کہ سلمان کی شادی کے بعد کافی مسائل کا سامنا رہا، ہر کسی کو اپنے بیٹے بہت پیارے ہوتے ہیں اور بیٹوں کی وجہ سے بہو بھی پیاری ہوتی ہے، لیکن میں نے بڑی بہو سے ضرورت سے زیادہ امیدیں لگائیں جو میری غلطی تھی اور میں اس کو تسلیم کرتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے