07 Aug 2024
(ویب ڈیسک) قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میں کامیابی کیلئے قوم سے دعاؤں درخواست کی ہے۔
منگل کے روز پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کیا۔
فائنل میں رسائی کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، پر امید ہوں کہ فائنل میں اچھا رزلٹ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ شائقین کا سپورٹ کرنے پر مشکور ہوں، فارم میں ہوں ، فٹ ہوں، قوم میری کامیابی کے لیے دعا کرے۔