06 Aug 2024
(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عدالت پیشی پر طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسدعمر کے وکیل نے بتایا ہے کہ کمرہ عدالت میں اسد عمر کو دل کی تکلیف ہوئی، سابق وفاقی وزیر کو کمرہ عدالت سے اٹھا کر مرکزی گیٹ پر موجود گاڑی میں منتقل کیا گیا، زین قریشی اسد عمر کو لیکر پی آئی سی روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ اسد عمر آج 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے تھے۔