اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹا ہی قاتل نکلا

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتول کے بیٹے قیوم شاہد کو گرفتار کر لیا، ملزم نے دوران تفتیش اپنے والد شاہد صدیق کو قتل کروانے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیوم شاہد نے اپنے والد شاہد صدیق کو خرچے کے لیے پیسے نہ دینے اور بے جا سختی کرنے پر قتل کروایا، 8 ماہ پہلے بھی چوہنگ کے علاقے میں بیٹے قیوم نے اپنے والد پر فائرنگ کی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق  بیٹے نے شوٹرز کو پیسے دے کر والد کو قتل کروایا، شوٹرز کو کچھ رقم پہلے ادا کر دی گئی جبکہ باقی رقم قتل کے بعد دینی تھی، پولیس نے ملزم بیٹے قیوم صدیق کے سامنے تمام ثبوت  رکھے تو ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کے وقت ڈاکٹر شاہد کے ساتھ بیٹا قیوم اور بھائی ساجد بھی ساتھ تھے۔

ڈاکٹر شاہد صدیق اپنی کار میں بیٹھنے لگے تو شوٹر نے آکر فائرنگ کردی جبکہ  بیٹا قیوم سامنے اپنی کار کے پاس موجود تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے